تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
Saturday, June 18, 2016

General Raheel Sharif_____The Real Steel

Saturday, June 18, 2016


پچھلے سال یوم آزادی کے موقع پر ایک عجیب واقعہ دیکھا کہ قائد اعظم اور علامہ قبال کی جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ ایک اور مردمجاہد کی بھی جھنڈیاں سجائی جار ہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔جی ہاں،میں بات کر رہا ہوں فی زمانہ دنیا کا طاقتور ترین سپہ سالار اور پاکستان کی مقبول شخصیت جنرل راحیل شریف کی جو آج اپنی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔آج سے تین سال پہلے جب انہوں نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا تو ان کی واحد پہچان ان کا بہادر خاندان تھا۔۔۔بلاشبہ وہ تمغوں کے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں میجر عزیز بھٹی اور میجر شبیر شریف جیسے شہدا اپنی زندگیاں وطن کے لیے قربان کر کے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔اپنے ماموں اور بڑے بھائی کی مجموعی صلاحیتوں کے پیکر راحیل شریف نے تین سال پہلے اس کٹھن گھڑی میں قیادت سنبھالی جب ایبٹ آباد آپریشن کی وجہ سے عالمی سطح پر پاک فوج کی ساکھ بری طرح متاثر ہوچکی تھی، بدامنی کی یہ صورتحال تھی کہ صبح گھر سے نکلے شخص کو شام کو اپنی صحیح سلامت واپسی کا یقین نہیں ہوتا تھا۔۔۔۔۔۔۔قیادت سنبھالتے ہی اچھے طالبان اور برے طالبان کی بحث ختم کرتے ہوئے انہوں نے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے ذریعے جہاں دہشت گردوں کا قلع قمع کیا وہیں آپریشن ضرب آہن کے ذریعے معاشرے کا ناسوروں کا خاتمہ کرکے ملک میں امن و امان کی راہ ہموار کی۔۔۔۔۔
جنرل راحیل شریف سے میرے قلبی لگاو کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ میرے آئیڈیل میجر شبیر شریف کے بھائی ہیں۔۔۔۔۔۔۔ان کا موجودہ مقام میجر شبیر شریف کی کڑی تربیت کا ہی نتیجہ ہے۔۔۔۔۔۔چہرے پہ مسکراہٹ سجائے، بارعب شخصیت ، کسی سے نہ دبنے والے۔۔۔۔۔کبھی نے گھبرانے والے۔۔۔۔۔وہ بالکل اپنے بڑے بھائی کا پرتو معلوم ہوتے ہیں۔۔۔۔۔
بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ میاں نواز شریف نے دو سینئر جرنیلوں کی موجودگی کے باوجود راحیل شریف کو فوج کی کمان سونپی جس کی وجہ راحیل شریف کی سیاست میں عدم دلچسپی تھی لیکن ان کی مقبولیت کا گراف دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے ہے وہ کسی بھی سیاسی و غیرسیاسی شخصیت کے مقابلہ میں عزت واحترام کے اعلیٰ منصب پر فائز ہیں۔۔۔۔۔پاکستان کی تعمیروترقی کے لیے انہوں نے کسی قسم کے اقدام سے گریز نہیں کیا۔۔۔۔۔موٹروے منصوبے کا افتتاح ہو یا وانا گرڈ سٹیشن افتتاح،شولام میں جدید ہسپتال کا افتتاح ہو یا پہلا یوتھ فیسٹیویل کا افتتاح۔۔۔۔۔جنرل راحیل شریف آپ کو ہر جگہ سرگرم عمل دکھائی دیتے ہیں۔۔۔۔۔کبھی اندرون ملک قدرتی آفات سے متاثر علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں تو بیرون ملک درجنوں ممالک کا دورہ کر کے بین الممالک تعلقات کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
تاریخ میں پہلی دفع علی الاعلان فوج کے آٹھ اعلیٰ افسران کو کرپشن کی وجہ سے معطل کر کے انہوں نے جہاں کرپٹ سیاستدانوں کے کان کھڑے کردیے وہیں قانون کی بالادستی بھی ثابت کردی۔۔۔۔۔۔۔مدتِ ملازمت میں توسیع کا فیصلہ نہ کر کے انہوں نے عزم اور ڈسپلن کی نئی مثال قائم کردی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں اکثر سوچتا ہوں کہ اگر ایک غیرت مند فرد اتنی مشکلات کے باجود ملک میں اتنی تبدیلی لا سکتا ہے تو دوسروں کو تبدیلی کے درس دینے والے بیس کروڑ لوگوں کی غیرت جاگ جانے پر پاکستان کس مقام پر ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

بقلم خود ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سعد

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages

Powered by Blogger.
 
فوٹر کھولیں